پونچھ//ضلع لیگل سروسز اتھارٹی پونچھ نے ضلع انتظامیہ پونچھ کو ضلع ہسپتال پونچھ اور دیگرطبی کے مراکز میں استعمال کرنے کے لئے تین آکسیجن کنسنٹریٹرز فراہم کیے ہیں۔ یہ تینوں آکسیجن کنسنٹریٹرز ڈی ایل ایس اے پونچھ کو غیر سرکاری تنظیم پال کیرئر فاؤنڈیشن نے فراہم کیے ہیں۔ واضح رہے کہ پال کیرئر فائونڈیشن ایک رجسٹرڈ فلاحی تنظیم ہے جو 2020 میں تشکیل دی گئی تھی، ا س میں ایک ایسے ہندوستان کا تصور کیا گیا ہے جہاں صحت کے شعبے میں جامع صحت کی سہولیات سب کے لئے قابل رسائی ہو ،تاکہ کسی کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان آکسیجن کنسنٹریٹرز میں 10 لیٹر دوہری بہاؤ 1عدد ، 10 لیٹر واحد بہاؤ 1عدد ، 5 لیٹر واحد بہاؤ 1عدد کے کنسنٹریٹرز شامل ہیں۔ سکریٹری ڈی ایل ایس اے پونچھ وجاہت حسین کاظمی نے سی ایم او پونچھ اور دیگر ضلعی افسران کی موجودگی میں ان آکسیجن کنسنٹریٹرز کو ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ اندرجیت کے حوالے کیا تاکہ ان کو کوویڈ ل19 مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکے۔ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے اور سی ایم اوپونچھ نے کوڈ -19 وبائی امراض کے اس مشکل وقت میں ان آکسیجن کنسنٹریٹرز کو مہیا کرنے پر ڈی ایل ایس اے پونچھ اور پال کیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔