ضلع سرینگر کی سبھی سیٹوں کے نتائج کا اعلان، آزاد اُمیدواروں کے حق میں7نشستیں

سرینگر//ضلع سرینگر میں سات آزاد اُمیدواروں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں جیت حاصل کرلی ہے۔یہ اطلاع منگل کو ضلع الیکشن آفیسر،سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے دی۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر ضلع کی سبھی14سیٹوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔
انتخابی نتائج کے مطابق آزاد اُمیدوارں نے 7سیٹیں حاصل کی ہیں جن میں سرینگر اول،قمرواری اول،قمرواری دوم،ہارون اول،دوم،چہارم اور ششم شامل ہیں۔
اپنی پارٹی نے ہارون پنجم،کھنموہ اور سرینگر سوم کی سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ بی جے پی نے کھنموہ دوم،پی ڈی پی نے کھنموہ سوم، نیشنل کانفرنس نے ہارون سوم اور پیپلز مومنٹ نے سرینگر دوم پر جیت حاصل کرلی ہے۔