بانہال // ضلع ترقیاتی کونسل بانہال اے امتیاز احمد کھانڈے نے بانہال کے گگڑواہ ، بنکوٹ علاقے میں ایک کھیل کے میدان کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا ۔اسے محکمہ دیہی ترقیات کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر BDO بانہال عامر الحسن ، اسٹیٹیکل آفیسر تعظیم احمد وانی، پنچائتی نمائندے اور شائقینِ کھیل بھی موجود تھے۔ اس کھیل کے میدان کا ابتدائی تخمینہ چھ لاکھ روپئے رکھ دیا تھا تاہم اسے فی الحال دو لاکھ بیس ہزار روپئے کی رقم سے شروع کیا جارہاہے۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی کونسلر امتیاز احمد کھانڈے نے کہا کہ وہ سرکاری زمین پر تعمیر کئے جانے والے اس سٹیڈیم کے ساتھ بچوں کی ایک خوبصورت پارک کو بھی تعمیر کرینگے اور۔ انہوں نے کہا کہ بانہال میں کھیل کا میدان موجود ہی نہیں ہے اور اس یہ نوجوانوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی اور ڈی ڈی سی کیپیکس بجٹ سے اسے تعمیر کیا جائے گا اور ابھی کم ہی بجٹ کے ساتھ اس اہم پروجیکٹ کو شروع کیا گیا یے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سٹیڈیم کی تعمیر میں اپنے فنڈز کے ساتھ ساتھ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سے بھی مالی مدد طلب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سٹیڈیم کے مرکز سے 80 میٹر کی گولائی میں اسے ڈیولپ کیا جائے گا اور انکی کوشش ہوگی کہ وہ اس خطہ آراضی کو ایک خوبصورت کھیل کے میدان اور بچوں کی پارک کے طور تعمیر کرینگے کیونکہ یہ نوجوان کی دیرینہ مانگ تھی۔عوامی حلقوں نے اس سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے ڈی ڈی سی کونسلر امتیاز احمد کھانڈے کی ترجیح اور کوشیشوں کی سراہنا کی ہے۔