ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کودہلی میں طلائی تمغے سے نوازا گیا

کپوارہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین کو یوم عالمی تپ دق پر مرکزی وزارت صحت نے نئی دہلی میں اعزاز سے نوازا۔ وگیان بھون نئی دہلی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے امام الدین کو طلائی تمغہ سے نوازا۔امام الدین کو یہ اعزاز ضلع کپوارہ میں محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ مل کر خلوص اور لگن سے کام کرنے پر دیا گیا ۔اس موقعہ پر امام الدین نے کہا کہ وہ یہ تمغہ کپوارہ کے لوگو ں کو اُن کے تعاون دینے اور خیر سگالی کیلئے عوام کے نام وقف کر رہے ہیں ۔انہو ں نے محکمہ صحت کے عملہ پر زور دیا کہ وہ دیگر شعبوں میں بھی بہترین کار کر دگی کے حصول کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔انہو ں نے کہا کہ ضلع میں لوگو ں کو درپیش مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لئے باقی محکموں کو بھی محکمہ صحت کی مخلصانہ کو ششوں سے استفادہ کرنا چاہئے تاکہ ضلع میں عوامی خدمات کو مزید متحرک اور بہتر بنایا جائے ۔کپوارہ ضلع کو گو لڈ میڈل دینے پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ دفتر میں خوشی منائی اور مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہ واقعی کپوارہ ضلع کی کامیابی ہے ۔