پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سید عابد رشید شاہ نے گورنمنٹ وومنز ڈگری کالج پلوامہ میں انٹر ڈسٹرکٹ پرویشنل لیول رسہ کشی مقابلہ کا افتتاح کیا۔مقابلے کا اہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ پلوامہ نے کیا تھا جس میں کشمیر وادی کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے حصہ لیا۔کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ وادی کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی باصلاحیت اورنظم وضبط کے مالک ہیں جو قومی وبین الاقوامی سطحوں پر مختلف کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔انہوںنے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں کھیل کود سرگرمیوں میںحصہ لیں۔ پرنسپل گورنمنٹ وومنز ڈگری کالج ،ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر کے علاوہ طلبأ کی بڑی تعداداس موقعہ پر موجود تھیں۔