عظمیٰ نیوز سروس
رِیاسی// ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی ببیلا رَکوال نے ڈی سی آفس کمپلیکس میںمنعقدہ ایک میٹنگ میں جشن آزادی۔2023ء کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ مرکزی تقریب سپورٹس سٹیڈیم میں ہوگی جہاں مہمان خصوصی قومی پرچم لراہیں گے۔میٹنگ میں حفاظتی اِنتظامات، ٹریفک ریگولیشن ، نشستوں کے اِنتظام ، فُل ڈریس ریہر سل ، پبلک ایڈریس سسٹم ، بجلی اور پانی کی فراہمی ، ٹرانسپورٹ کے اِنتظامات ، صفائی ، طبی سہولیات ، تقریب کے مقام پر بیر یکیڈنگ اور دیگر اہم اَمور کے حوالے سے سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی۔پی ڈی ڈی اور جل شکتی محکموں کو پنڈال میں پانی کے ٹینکروں سمیت بجلی اور پانی کے مناسب اِنتظام کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ۔سی ایم او سے کہا گیا کہ وہ جائے وقوعہ پر عملہ او رایمبولینسوں کے ساتھ طبی سہولیتیں فراہم کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ تیاریاں پہلے سے مکمل کریں تاکہ قومی تقریب روایتی جوش و خروش سے منائی جاسکے۔میٹنگ میں ایس ایس پی امیت گپتا، اے ڈی ڈی سی جیوتی سلاتھیہ ، اے ڈی سی عبدالستار ، تحصیل دار ، اِی او میونسپل ، چیف ایجوکیشن آفیسر ، سی ایم او ، ایگزنز پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی ، ایگزن جل شکتی محکمہ اور دیگر متعلقہ اَفسروں نے شرکت کی۔