کپوارہ// کپوارہ میں ضلع ترقیاتی کونسل اور ضمنی پنچائتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ پر امن طور اختتام کو پہنچ گئی اور ضلع کی دو انتخابی نشستو ں کے لئے59307ووٹوں میں سے27464ووٹ ڈالے گئے اور کل ملا کر ضلع میں ووٹنگ کی شرح فی صد 46رہی اور دوسرے مرحلے کے مقابلے میںکم ووٹ ڈالے گئے ۔ضلع کے ہائیہامہ اور قاضی آ باد نشستو ں کے لئے جمعہ کی صبح 7بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور دوپہر2بجے اختتام کو پہنچ گئی ۔ہایہامہ حلقہ میں صبح سے ہی ووٹرو ں میں جوش و خروش پایا گیا اور متعدد پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرو ں کی لمبی لمبی قطاریں تھیں۔ اس کے مقابلہ میں قاضی آ باد حلقہ میں ووٹرو ں میں کم جو ش و خروش نظر آیا ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قاضی آ باد میں ضلع ترقیاتی کونسل کے علاوہ سر پنچوں کی7نشستیں اور 96پنچ نشستیں خالی تھیں اور ان کے لئے بھی جمعہ کو ہی ووٹ ڈالے گئے ۔ہایہامہ حلقہ میں ضلع ترقیاتی کونسل کی 1اور پنچو ں کی 28نشستیں خالی تھیں ۔اعدا و شمار کے مطابق ہایہامہ میں 27821ووٹوںمیں 14128 ووٹ ڈالے گئے جن میں 7419مرد اور6709خواتین ووٹ شامل ہیں جبکہ قاضی آباد حلقہ میں 31539ووٹوں میں 13336ووٹ ڈالے گئے ۔ان میں 7127مرد اور6209خواتین ووٹ شامل ہیں ۔قاضی آ باد میں شرح فی صد 42جبکہ ہایہامہ میں 50فی صدی ووٹ ڈالے گئے اور کل ملاکر ان دونو ں نشستو ں کے لئے کل ووٹنگ شرح 46فی صدی رہی ۔دونو ں نشستو ں کے لئے 42امیدوار میدان میں تھے ۔