سرینگر/بانڈی پورہ کی ضلع انتظامیہ نے منگل کو سڑکوں پر احتجاجی دھرنا دینے پر پابندی عاید کی ہے۔
یہ پابندیاں دفعہ 144کے تحت عاید کی گئی ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہمیشہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے متحرک رہتی ہے اور اُن کے معاملات سننے کیلئے تیار ہوتی ہے لیکن بعض ''شرپسند عناصر'' معمولی معاملات پر سڑکیں بلاک کرتے ہیں۔