بانہال// جمعرات کوجموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو جموں سے وادی کی طرف چلنے کی اجازت تھی جو بانہال علاقے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام کا شکار ہوگیا۔ آج یعنی جمعہ کیلئے جموں سرینگر شاہراہ، زیر تعمیر فورلین شاہراہ کی کشادگی کے پیش نظر ضروری مرمت اور رکھ رکھاؤ کیلئے بند رہے گی ۔سڑک کا ضروری کام بانہال اور ناشری ٹنل کے درمیان انجام دیا جائے گا۔ یہ سلسلہ پچھلے سات ہفتوں سے جاری ہے اور ہر جمعہ کو شاہراہ ٹریفک کیلئے بند رکھی جاتی ہے۔۔ تاہم بانہال اور وادی کشمیر کے درمیان چلنے والا مقامی ٹریفک اس پابندی سے مبرا ہے گا۔