سرینگر/حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی کو ضروری طبی جانچ کیلئے سنیچر کے روز صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ (سکمز) میں داخل کیا گیا ۔
حریت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر نثار ترمبو کی سربراہی میں ایک ٹیم نے گیلانی کے پیش میکرکا جنریٹر تبدیل کرنے کے بعد اُنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا ہے۔
حریت ترجمان نے کہا کہ بزرگ لیڈر کی حالت ڈاکٹروں نے مستحکم قرار دی ہے۔