سرینگر//لداخ اور جموں کشمیر کو ملانے والی لیہہ۔ سرینگر شاہراہ کو سنیچر کے روز جزوی طور کھولدیا گیا تاکہ خطے کے اندر اشیائے ضروریہ پہنچائی جاسکیں۔
بارڈر روڑس آرگنائزیشن حکام کے مطابق425کلو میٹر طویل شاہراہ گذشتہ سال ماہ دسمبر سے بھاری برفباری کے بعد بند ہے۔
حکام نے حال ہی میں کہا تھا کہ خطے کے اندر ضروری اشیا سٹاک کرنا اشد ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس غرض کیلئے شاہراہ کھولنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
حکام کے مطابق آج شاہراہ کو جزوی طور کھولا گیا اور 18تیل کے ٹینکر لیہہ کی طرف روانہ ہوگئے۔ ان ٹینکروں کو پہلے ہی ذوجیلا تک پہنچا کے رکھا گیا تھا۔