ضرورت پڑی تو لے سکتا ہوں کویڈ کا بوسٹر شاٹ :ٹرمپ

واشنگٹن /یو این آئی/اسپوتنک// سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  ہے کہ انہوں نے فائزر کی کورونا وائرس ویکسین لی ہے اور اگر انہیں ضروری لگا تو  وہ بوسٹر شاٹ لگوا سکتے ہیں۔ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے جنوری میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی۔ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے پچھلے ہفتے اہل افراد کو فائزر ویکسین کی تیسری خوراک لینے کے لیے ہنگامی استعمال کی اجازت جاری کی۔موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس میں اپنا بوسٹر شاٹ لگوایا۔ ٹرمپ نے یاہو فنانس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ’’میں نے فائزر ویکسین لی ہے ‘‘۔