صومالیہ میں خودکش حملہ | 6 شہری جان گنوا بیٹھے، متعدد زخمی

موغادیشو//صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خود کش حملہ آور نے ایک چوک پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔صومالی پولیس کے ترجمان عبدالفتاح عدن حسن نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے الغاب اسکوائر پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولنسوں کے ذریعے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب صومالیہ میں پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔