گاندربل//صورہ میں90 فٹ روڈ پر ٹاٹا موبائل گاڑی نے شہری کو کچلا ڈالاجس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔90فٹ روڈ پر نجی ہسپتال کے نزدیک ٹاٹا موبائل زیر نمبر JKOIH_2575 نے راہگیر عبدالحمید لون ولد مرحوم عبدالاحد ساکنہ شاہ ہمدان کالونی احمد نگر کو اپنی زد میں لایاجس کے نیچے ہی وہ موقع پر ہلاک ہوا۔ ڈرائیور جاے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 112/2018 درج کرکے قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش لواحقین کے حوالے کردی۔مہلوک کی لاش جب گھر لائی گئی تو صف ماتم بچھ گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 90 فٹ پر تیز رفتاری کے ساتھ گاڑیاں چلتی ہیں جس کے نتیجہ میں یہاں سے گزرنے والے لوگ خوف کھاتے ہیں۔
صورہ میں90فٹ پر حادثہ
