سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو کورونا سے متاثر اورصورہ میں زیر علاج ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی عیادت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ہسپتال کا دورہ بھی کیا جس دوران انہوںنے ڈاکٹر فاروق کے فرزند عمر عبداللہ سے بات کی اور فاروق کی خیر و عافیت دریافت کی ۔ اس موقعے پر ایل جی موصوف نے انکی جلد صحتیابی کی تمناء کی ۔ ایل جی نے ہسپتال منتظمین اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ ڈاکٹر فاروق کو بہتر طبی سہولیت بہم رکھیں ۔ ایل جی نے عمر عبداللہ سے بات کرتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ ان کے والدکی صحت کے حوالے سے کافی فکر مند ہیں ۔ دریں اثناء ایل جی آفس سے جاری کردہ ٹویٹ میں انہوںنے کہا ہے کہ فاروق عبداللہ کو دوسرے کسی اچھے ہسپتال میں شفٹ کے بارے میں بھی کہا تھا لیکن وہ نہیں مانے ۔