سرینگر // صورہ میں ملی ٹینٹوں نے ایس پی حضرتبل کی سربراہی میں پولیس کی ایک ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی تاہم کوء نقصان نہیں ہوا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملی تینٹ زخمی ہوا تاہم وہ فرار ہوا۔علاق میں تلاشی کارروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق شام پونے 7بجے کے قریب ایس پی حضرتبل کے ہمراہ پولیس نے صورہ علاقے میں دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کیساتھ مشترکہ طور پر ناکہ لگایا تھا اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اس دوران ملی ٹینٹ، جو ایک گاڑی میں سوار تھے، نے ناکہ پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کے دوران ان پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملی ٹینٹ زخمی ہوا تاہم وہ دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔پولیس نے بتایا کہ زخمی ملی ٹینٹ کر لیکر گاڑی کا تعاقب کیا جارہا ہے ۔واقعہ کے بعد یہاں تلاشیاں بھی لی گئیں۔
پلوامہ اور بارہمولہ میں ملی ٹینٹوں کے 5معاونین گرفتار
پلوامہ+بارہمولہ سید اعجاز+فیاض بخاری//پولیس نے اونتی پورہ میں ملی ٹینٹوں کے 4 ساتھیوں کو گرفتار کر کے انکی تحویل سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمد کرنیکا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے کہا کہ مخصوص اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے، اونتی پورہ پولیس نے 50آر آر اور110بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران سانبورہ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں چھاپے مارے اور ملی ٹینٹ تنظیم جیش سے منسلک 4 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت زبیر گل ولد غلام محمد گنائی، عادل فیاض گنائی ولد فیاض احمد، باسط علی ولد علی محمد ڈار ساکنان سانبورہ اور شاہد نبی پنڈت ولد غلام نبی پنڈت ساکن کونہ بل پانپور کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے پستول، دستی بم سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرفتارمعاونین جیش کمانڈروں کے ساتھ رابطے میں تھے اور اسلحہ اور گولہ بارود کی نقل و حمل میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ، وہ سانبورہ اور پانپورہ علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹوں کو پناہ اور دیگر لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہے تھے۔اس کے مطابق، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پانپورمیں کیس زیر نبر 161/2021درج کیا درج کیا گیا ہے۔ادھرسیکورٹی فورسز نے بارہمولہ میں بھی اسی طرح کی کارروائی میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر کرالہ ہار ریلوے کراسنگ کے نزدیک ناکہ لگایا گیا جس کے دوران فیصل احمد ڈار ولد مشتاق احمد ساکن ملہ ڈیرہ شوپیان کو حراست میں لیا اور اسکی تحویل سے پستول کے10راونڈ بر آمد کئے گئے۔اسکے خلاف کیس زیر نمبر 271/2021درج کیا گیا ہے۔