صوبہ جموں میں کورونا معاملات میں کمی کا رجحان جاری | ہفتہ کوصرف252افرادمتاثر،2فوت،2594شفایاب

جموں//جموں صوبہ میں کورونا معاملات میں بتدریج کمی کا رجحان جاری ہے اور تیسری لہر بدستور تھم رہی ہے ۔سنیچر کو صوبہ میں صرف252نئے کیس درج ہوئے ہیں جبکہ دو اموات بھی ہوئی ہیں تاہم574افراد اس بیماری سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔کورونا سے متعلق جاری کئے گئے سرکاری بلیٹن میں کہاگیا ہے کہ صوبہ جموں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 252افراد کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس دوران دو افراد اس بیماری کا شکار ہوکر لقمہ اجل بھی بن چکے ہیںاور574افرادشفایاب بھی ہوئے ہیں۔اس دوران فی الوقت جموں صوبہ میں 2594 معاملات سرگرم ہیں۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد صوبہ میں بڑھ کراب 2,322ہوگئی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع جموں میں88،ضلع اودھمپور میں 26،ضلع راجوری میں5،ضلع ڈوڈہ میں65،ضلع کٹھوعہ میں 7،ضلع سانبہ میں 3،ضلع کشتواڑ میں 17،ضلع پونچھ میں6، ضلع رام بن میں21اور ضلع رِیاسی میں14نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔کووڈ ٹیکہ کاری کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 39196کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 21082425تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 22282835ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  12؍فروری  2022کی شام تک21832504نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 450331 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک5953659افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں29839اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔6255فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ441312اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق5471509اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔