صوبہ جموںیومیہ کورونا معاملات میں کشمیر سے بدستور آگے | مزید312متاثر

جموں//گوکہ جموں صوبہ میں کورونا معاملات میں کافی حد تک کمی آچکی ہے تاہم گزشتہ کچھ روز سے روایت سے ہٹ کر اس لہر میں پہلی دفعہ جموں میں کورونا کے یومیہ معاملات کشمیر کی نسبت زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں اور جمعہ کو بھی یہی صورتحال رہی جب کشمیر میں فقط 228کیس رپورٹ جبکہ جموںصوبہ میں یہ تعداد 312رہی تاہم کوئی تازہ فوتیدگی نہیں ہوئی اور اس دوران مزید682افراد اس بیماری سے صحت یاب ہوئے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ جموں کے مجموعی 312معاملات میں سے ضلع جموں میں131،ضلع ادھم پور میں 22،ضلع راجوری میں09،ضلع ڈوڈہ میں61،ضلع کٹھوعہ میں 27،ضلع سانبہ میں 07،ضلع کشتواڑ میں 01،ضلع پونچھ میں06، ضلع رام بن میں36اور ضلع رِیاسی میں12نئے معاملات سامنے آئے ہیںجبکہ اس وقت بھی صوبہ جموں میں 2,918 معاملات متحرک ہیں۔جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,741تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,421کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,320کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,22,11,046ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  11؍فروری 2022کی شام تک2,17,61,173نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,49,873 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک59,40,063افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں29,753اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔7,424فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,40,839اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق54,57,306اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووڈ ٹیکہ کاری کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 52,605کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,10,39,088تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

رام بن میں کووڈ جانچ اور ٹیکہ کاری کا عمل جاری

ایس او پیز کا سختی سی نفاذ، خلاف ورزی پر جرمانہ

رام بن// ضلع امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹر سریش کے مطابق محکمہ صحت نے جمعہ کو ضلع میں 15سے17 سال کی عمر کے 513 بچوں سمیت 736 لوگوں کو ویکسین کی خوراکیں دیں۔ ضلع را م بن میں کوویڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، انفورسمنٹ ٹیموں نے خلاف ورزی کرنے والوں سے اپنے اپنے دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 30ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا۔ تفصیلات کے مطابق یکم اپریل سے لیکر اب تک جرمانے کی کل رقم90لاکھ 70ہزار50 روپے وصول کی گئی۔ انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے چہرے کے ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی کویڈ ویکسی نیشن پر کووِڈ ویکسین کی خوراک لینے کی تاکید کی۔ چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق، محکمہ صحت نے 4032 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 760 آر ٹی-پی سی آر اور 3272 آر اے ٹی نمونے شامل ہیں، اس کے علاوہ ضلع کے مختلف مخصوص ویکسینیشن مراکز میں 736 افراد کو کووِڈ ویکسین دی گئی ہے۔