راجوری //صوبائی کمشنر سنجیو ورما نے رائے دہندگان کے اندراج کے ڈیٹا پر سپیشل سمری ریویژن کاجائزہ لیا اور افسران پر زور دیاکہ وہ بغیر غلطیوں کے انتخابی اندراج کو یقینی بنائیں ۔راجوری میں ایک میٹنگ کے دوران انہوں نے ووٹوں کے اندراج اور اس عمل کی جانچ کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ضلع میں شکایتی نظام کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی ۔انہوں نے ہدایت جاری کی کہ تمام اعتراضات اور دعوئوں کی محتاط طریقہ سے جانچ کی جائے اور ان معاملات کو نمٹایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ چنائو سے قبل ووٹوں کے اندراج کے عمل کو مکمل کیاجائے ۔میٹنگ میں ضلع الیکشن افسر محمد اعجاز اسد،ای آر اوز ، اے ای آراوزاور بی ایل اوز و دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔ضلع الیکشن افسر نے بتایاکہ ضلع میں 12779نئے ووٹروں سمیت 4لاکھ 2ہزار797رائے دہندگان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ووٹوں کے اندراج عمل آگے بڑھ رہاہے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے گاکہ تمام رائے دہندگان کا نام شامل ہو ۔انہوں نے بتایاکہ ضلع میں شکایات سننے کیلئے کنٹرول روم قائم کیاگیاہے ۔دریں اثناء صوبائی کمشنر نے ضلع پونچھ میں بھی ووٹوں کے اندراج کے عمل کا جائزہ لیا ۔