رام بن //صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ کے ہمراہ شاہراہ پر امرناتھ یاتریوں کیلئے قائم کئے گئے لنگروں کا معائنہ کیا ۔اس دوران دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔صوبائی کمشنر نے سیکورٹی ، صفائی ، بجلی اورفائر سروس و طبی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ یاتریوں کیلئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے لنگرچلانے والوں سے کہاکہ وہ ایس او پی پر عمل پیرا رہتے ہوئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ۔انہوں نے فوڈ سیفٹی افسران سے کہاکہ وہ لنگروں میںپکائے جارہے کھانے کے معیار پر نظررکھیں ۔انہوں نے کہاکہ لنگروں کے دوران ٹریفک کی آواجاہی کا خیال بھی رکھاجائے تاکہ مسافروں کو مشکلات کاسامنا نہ کرناپڑے ۔اس دوران انہوں نے شاہراہ پر جاری کام کا معائنہ بھی کیا ۔