جموں//ڈویژنل کمشنر جموں سنجیوکمارورمانے محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ لینے کےلئے انتظامیہ کے افسران اورشیعہ تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس دوران صوبائی کمشنرنے صوبہ جموں کے ڈپٹی کمشنروں نے بذریعہ ویڈیوکانفرنسنگ کے علاوہ مذہبی تنظیموں کے نمائندوں سے محرم کے مہینے میں مذہبی تقریبات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔اس موقعہ پرصوبائی کمشنر نے جلوس عاشورہ کی مقامات کے انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیااور افسران کوہدایات دیں کہ وہ طبی سہولیات، پانی ٹنکروں کی دستیابی اورایمبولینسوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔اس موقعہ پر میونسپل افسران سے کہاگیاکہ وہ جلوس کے راستے کی صفائی ستھرائی کریں۔اس دوران میٹنگ میں ڈپٹی کمشنروں،ایس ایس پی جموں وویک گپتا، کمشنرجے ایم سی اروندکوتوال، ڈائریکٹرایف سی ایس اینڈسی اے ،چیف انجینئر پی ایچ ای اشوک گنڈوترہ، جوائنٹ ڈائریکٹرانفارمیشن نریش کمارکے علاوہ دیگرمتعلقہ محکموں اورمسلم برادری کے نمائندوں نے بھی موجودتھے۔