جموں//صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے یہاں ہفتہ کے روزافسروں کی ایک میٹنگ کے دوران رِنگ روڈ پروجیکٹ کی تعمیر پرپیش رفت کا جائیزہ لیا۔اجلاس میں ڈی سی جموں رمیش کمار، پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے آئی، اجے کمار راجک، اے ڈی سی سانبہ وکاس گپتا، اے سی آر جموں چندر پرکاش، آر ایس پورہ،جموں نارتھ، جموں سائوتھ ،مڑھ کے سب ڈویژنل مجسٹریٹوں اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی کمشنر نے عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ پروجیکٹ میں حائل تمام رکاوٹوں بشمول اراضی کی حصولیابی، بقایا ڈھانچوں،استفادہ حاصل کرنے والوںمیں معاوضہ کی تقسیم کاری وغیرہ کو دُور کر کے اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ایس ڈی ائمز نے صوبائی کمشنر کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں معواوضہ کی تقسیم کاری کے متعلق جانکاری دی ۔پروجیکٹ منیجر این ایچ اے آئی نے اب تک کے کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے پروجیکٹ کے دیگر معاملات کو بھی اس موقعہ پر اُجاگر کیا۔انہوں نے بقایا ڈھانچوں ،اراضی پر قبضہ،و دیگر معاملات پرمباحثہ کیا۔