جموں//صوبائی کمشنرجموںڈاکٹرمندیپ کماربھنڈاری نے سودیش درشن کے تحت سچیت گڑھ بارڈرٹورازم کوفروغ دینے کیلئے میٹنگ کاانعقاد کیاگیاجس میں ضلع ترقیاتی کمشنر جموں راجیوکماررنجن ، ڈائریکٹرٹورازم سمیتاسیٹھی، ڈائریکٹررورل ڈیولپمنٹ آرکے بٹ، ایس ایس پی ٹریفک نیشانتھیال ، ایس ایس سیکورٹی اشوک شرما ، ایس ڈی ایم آرایس پورہ نریش کمار، ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیوڈی (آراینڈبی )راجن مینگی اوردیگرمتعلقہ محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔اس دوران صوبائی کمشنرکوسچیت گڑھ میں جاری ملٹی پرپزہال معہ سوینر شاپس ،کیفٹیریا ، پری انڈی پنڈنس ریلوے پلیٹ فارم ،بیت الخلائوں کی تعمیر، ٹوریسٹ وہیکل پارکنگ لاٹ ،پاتھ ویزاورلینڈسکیپنگ ،رین واٹرہاروسٹنگ ، فلٹریشن پلانٹ وغیرہ کے جاری کام کی تفصیلات متعلقہ افسران نے دی۔اس دوران صوبائی کمشنرنے تعمیراتی ایجنسیوں کو کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی ۔اس موقعہ پر محکمہ دیہی ترقی سے پالی تھین پرمکمل پابندی کویقینی بنانے کی ہدایت دی۔اس دوران محکمہ تعلیم پرزوردیاکہ وہ سچیت گڑھ ،مبارک منڈی ودیگر ثقافتی مقامات پر بچوں کوایکسکرشن کیلئے لائیں۔