رام بن//صوبائی کمشنر جموں سنجیوورما نے لوک سبھاانتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے ضلع رام بن کے تمام نوڈل اورضلع افسران کے ساتھ میٹنگ کاانعقادکیا۔صوبائی کمشنرنے پولنگ سٹیشنوں پرکم ازکم سہولیات اوردیگراہم امورات کوزیربحث لایا۔اس موقعہ پرضلع الیکشن کمشنر نے ڈویژنل کمشنرکوپولنگ سٹیشنوں پرپینے کے پانی ، بجلی، بیت الخلاء ودیگربنیادی سہولیات فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران صوبائی کمشنر نے ڈی ای اوسے کہاکہ وہ ہرپولنگ سٹیشن پربہترین انتظامات قبل ازوقت بنائیں تاکہ شفاف طریقے سے انتخابات ہوسکیں۔انہوں نے رمپ ،وہیل چیئرس ومعذورافرادکیلئے سہولیات کاانتظام کرنے کیلئے بھی کیا۔انہوں نے افسران سے کہاکہ وہ شفاف انتخابات کیلئے آپسی تال میل کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے متعلقہ محکموں مثلاً دیہی ترقی ، اگریکلچر، ہارٹیکلچر،پی ایچ ای، پی ڈی ڈی اورپی ڈبلیوڈی کے کام کاج کابھی جائزہ لیااور محکمہ دیہی ترقی کوفاریسٹ ، سوشل فاریسٹ ، سیریکلچر، اورہارٹیکلچرکے تعاون سے جنگلی میوئوں کے پودوں کی شجرکاری مہم شروع کرنے پرزوردیا۔انہوں نے پی ڈبلیوڈی کے اے ای ایز سے کہاکہ وہ نیشنل ہائی وے پربلیک ٹاپنگ کے کام کے معیارپرنگڑرکھے اورتعمیراتی کمپنیوں سے روزانہ کی بنیادپررپورٹ طلب کریں۔ڈویژنل کمشنرنے گمن اورایچ سی سی تعمیراتی کمپنیوں کوہدایت دی کہ نیشنل ہائی وے کے اخراجات کی تفصیلات دیں۔ انہوں نے کہاکہ ہائی وے کی موثرڈھنگ سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔اس موقعہ پر متعلقہ حکام سے کہاگیاکہ وہ شاہراہ پرکھڈوں کوپرکریں اورمسافروں کی پریشانی دورکرنے کیلئے ناشتری تاجواہرٹنل حصے میں بہترڈھنگ سے شاہراہ کی مرمت کریں۔اس دوران میٹنگ میں ضلع الیکشن افسر(ڈی ای او) شوکت اعجازبٹ، اے ڈی ڈی سی نواب دین، اے ڈی سی ڈاکٹربشارت حسین،ڈپٹی ڈی ای او ۔اے آراو ۔55 ،رام بن (اے سی آر) ہربنس لال ، اے سی ڈی ،سی ای او ،سی ایچ او ،متعلقہ ایکسنز موجودتھے۔