صوبائی کمشنرنے جموں ۔اکھنوراورسدمہادیوسڑک پراجیکٹوں کاجائزہ لیا

جموں//صوبائی کمشنرجموں سنجیوکمارورمانے جموں اکھنورروڈاورضلع ادہم پورمیں سدھ مہادیوروڈ کے جاری کام کاجائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ منعقدکی اورمتعلقہ محکموں کوسڑکوں کے کام میں آرہی رکاوٹوں کودورکرنے کی ہدایات دیں۔اس دوران میٹنگ میں ڈپٹی کمشنرجموںرمیش کمار،چیف انجینئر پی ایچ ای اشوک گنڈوترہ،اے سی آرنثاراحمدشاد، منیجر این ایچ آئی ڈی سی ایل پشپادیونرائن نے شرکت کی۔اس دوران ڈپٹی کمشنرادہم پورنے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے کانفرنسنگ میں حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنرنے فاریسٹ کلیرئنس کابھی جائزہ لیااورہدایات دی جائیں کہ دونوں سڑک پروجیکٹوں کاٹے جانے والے درختوں کی تخمینہ رپورٹ اورمعاوضہ سے متعلق معاملات کی رپورٹ پیش کی جائے۔متعلقہ ضلع انتظامیہ سے کہاگیاکہ وہ گورنمنٹ اورپرائیویٹ ایراجوپراجیکٹوں کی زدمیں آرہاہے اس کے بارے میں جانکاری فراہم کریں۔منیجر این ایچ آئی ڈی سی ایل نے ڈویژنل کمشنرکواکھنور ۔جموں   فورلیننگ کے کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی جبکہ سدھ مہادیوروڈکی پیش رفت کی جانکاری ڈی سی ادہم پورنے فراہم کی۔سدھ مہادیوسڑک سے متعلق تعمیراتی ایجنسی کوہدایات جاری کی گئیں کہ وہ وقت مقررہ کے اندر کام کی تکمیل یقینی بنائے۔