سرینگر// سرینگر کے کالج آف ایجوکیشن میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ہفتہ بھرتک جاری رہنے والا پروگرام کل اختتام پذیر ہوا ۔پورگرام میں مقررین نے صنف نازک کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بیداری پر زوردیا۔کالج کانفرنس ہال میں 8 مارچ 2021 کو شروع ہونے والے اس پروگرام میں خواتین کے حقوق ، ریلیوں ، تقاریر ، دستاویزی فلموں کی نمائش اور سیمینار سے متعلق آگاہی کے مختلف پروگرام دیکھنے میں آئے۔ کالجکی پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) روحی کانٹھ نے یوم خواتین کے موقع پر تمام فیکلٹیوں اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے خواتین کے حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کا عہدکیا۔دوسرے سیشن میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر کے ممبران ایڈوکیٹ تبسم رسول ، ایڈووکیٹ حنا اور ایڈوکیٹ محمد اسلم نے خواتین اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون کی مختلف شقوں پر روشنی ڈالی۔دوسرے دن پورے کیمپس کے دورے کے ساتھ عملے اور طلبہ کی ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ہفتہ بھر پروگرام کے دن کا آغاز کالج آڈیٹوریم میں طلبہ کے لئے ’’Equal Half ‘‘ کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم کی نمائش کے ساتھ ہوا۔دن کے دوسرے سیشن میں کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے کالجوں کے طلباء کے لئے ’’Women in Leadership: Achieving an Equal Future in a COVID-19 World’ ‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ کالجوں کے 9 طلباء نے موضوع کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔13 مارچ کو خواتین شخصیات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اور ایس ڈی پی او ، کوٹھی باغ نے اپنے تجربات شیئر کیے اور خواتین کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بیداری اور حساسیت پیدا کرنے پر زور دیا۔ہفتہ بھر پروگرام کے بارے میں تفصیلی رپورٹ ڈاکٹر تبسم مقبول نے پیش کی جبکہ پروفیسر سید شبانہ شبیر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔بعدازاں مہمانان نے پرنسپل اور اساتذہ کے ہمراہ ویمن اسٹڈیز سنٹر کے زیر اہتمام آرٹ نمائش کا افتتاح کیا۔