سرینگر // 15اگست کے پیش نظر سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ شہر کے سیول لائنز علاقے میں صنعت نگر میں سنیچر کی شب سی آر پی ایف پر گرینیڈ پھینکا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔یہ واقعہ رات 9بجے کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق مشتبہ جنگجوﺅں نے صنعت نگر میں 132بٹالین کی حفاظت پر مامور سیکورٹی عملے پر گرینیڈ پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکارزخمی ہوا جس کی شناخت رمدن جاٹ کے بطور ہوئی ہے۔زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشیاں لی گئیں۔