عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ہاؤسنگ کالونی صنعت نگر سرینگر میں ایک44 سالہ شخص اپنے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیااورہسپتال میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والے کی شناخت 44 سالہ راج کمار کے طور پر کی گئی ، جو لاٹھی، ادھم پور کا رہنے والا تھا۔موصوف ایل این مالویہ کمپنی (ہائی وے مینٹی ننس) میں ہاؤسنگ کالونی،صنعت نگر، سرینگر میں بطور ڈرائیور ملازم تھا۔ڈرائیورکومبینہ طور پر وہ اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا اور اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔