عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر کے صنعتی منظر نامے کو تقویت دینے کی مسلسل کوششوں کے تحت ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر (ڈی آئی سی) سرینگر نے انڈسٹریل اسٹیٹ کھنموہ میں ایک ورکشاپ اور آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ تقریب میں انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر سمیت یونٹ ہولڈروںکی نمایاں شرکت دیکھنے میں آئی۔ ورکشاپ کے دوران جنرل منیجر (جی ایم) ڈی آئی سی سرینگر نے ایک متحرک سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء کے ساتھ مشغول کیا۔ جنرل مینیجر نے رجسٹریشن کی آخری تاریخ سے پہلے نیو سنٹرل سیکٹر اسکیم (NCSS-2021) سے فائدہ اٹھانے کی عجلت پر زور دیا، اعلیٰ ترین انتظامی سطح پر یونٹ ہولڈرز کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو اجاگر کرنے کا وعدہ کیا۔ارنسٹ اینڈ ینگ ایل ایل پی کے ڈی آئی سی کے عہدیداروں اور وسائل کے افراد نے اسکیم سے متعلق سوالات جیسے اہلیت، دستاویز کی ضروریات، درخواست کا طریقہ کار اور یونٹ ہولڈرز کے لیے دستیاب مراعات کی مقدار کو حل کیا۔ یونٹ ہولڈرز کو NCSS-2021 کے تحت مراعات کے بارے میں مطلع کیا گیا جس میں 30سے50 فیصد کیپٹل انویسٹمنٹ انسینٹیو (CII)، سات سال کے ٹرم لون پر 6 فیصد،کیپٹل انٹرسٹ سبوینشن (CIS) 100 فیصدجی ایس ٹی لنکڈ مراعات (GSTLI) شامل ہیں۔