مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے سرحدی علاقہ میں صفرلائن پر موجود زیارت کی دیکھ ریکھ اس وقت فوج کے ہاتھ میں ہے جبکہ فوج کی جانب سے عقیدت مندوں کیلئے بھی سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں ۔مقامی معززین نے بتایا کہ بالاکوٹ سیکٹر کے دہدوٹ گائوں کی صفرلائن پر موجود زیارت میں صفائی ستھرائی کیساتھ ساتھ آنے والے عقید ت مندوں کو بھی سہولیات فراہم کرنے میں رول ادا کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ صفرلائن کے قریب واقعہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ علاقہ میں آبادی بھی کم ہے جبکہ کچھ لوگ بھی زیادت پر جا کر فوج کیساتھ صفائی ستھرائی کیساتھ ساتھ دیگر بندوبست کرنے کیلئے ہاتھ ملایا جاتا ہے ۔غور طلب ہے کہ تحصیل بالا کوٹ کا ایک وسیع علاقہ حد متارکہ اور صفر لائن کے درمیان میں آباد ہے تاہم مذکورہ علاقہ میںداخلے کیلئے فوج کی جانب سے داخلی و خارجی پوئنٹس قائم کئے گئے ہیں اور باہر سے جانے والے کا شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد ہی علاقہ میں داخلے و خارج ہونے کی اجازت دی جاتی ہے ۔مقامی معززین نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ صفر لائن پر قائم مذہبی مقام کو معقول دیکھ ریکھ کی جارہی ہے ۔