گاندربل//ارشاد احمد//صفاپورہ میں سومو ڈرائیوروںنے صفاپورہ سے سرینگر سومو سروس کرایہ میں من مانے طریقے سے اضافہ کردیاہے۔ صفاپورہ سے سرینگر تک دن بھر سینکڑوں سومو گاڑیاں چلتی رہتی ہیں جن میں صبح سے شام تک طالب علم،سرکاری ملازمین،تجارت پیشہ افراد اپنے اپنے کام کے سلسلے میں سفر کرتے ہیں ۔تین دن قبل سومو ڈرائیوروں نے کرایہ میں دس روپے کا من مانے طریقے سے اضافہ کردیا جس وجہ سے آنے اور جانے کی صورت میں بیس روپے کا اضافی کرایہ کا بوجھ مسافروں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔صفاپورہ کے مقامی شہری منظور احمد نے کہا کہ"صفاپورہ سے سرینگر تک کرایہ 50 روپے تھے لیکن تین دن قبل ریٹ لسٹ میں خود بہ خود قلمزنی کرکے 50 روپے کے بدلے 60 روپے وصول کئے جارہئے ہیں۔اس سلسلے میں جب اسسٹنٹ ریجینل ٹرانسپورٹ آفیسر گاندربل عارف احمد شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی کرایہ میں کسی طرح اضافہ نہیں کیا گیا ہے البتہ کرایہ کلومیٹر کے مطابق ہی وصول کیا جاتا ہے ۔ دس روپے کا اضافی کرایہ وصول کرنے پر معلومات کرکے کارروائی کی جائے گی ۔