کشتواڑ//اپنے مطالبات کولیکر کام چھوڑ ہڑتال کررہے صفائی کرمچاریوں کی چھٹے روزمسلسل ہڑتال کے سبب قصبہ کے اندر گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیںجن سے ہر طرف بدبو پھیل رہی ہے۔ جہاں صفائی کرمچاری اپنے مطالبات کو لیکر گزشتہ چھ روز سے کام چھوڑ ہڑتال پر ہیںوہیں دوسری طرف قصبہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیںاور سبھی وارڈوں کے گلی کوچوں ، چوراہوں و سڑک پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جن کے سبب ان مقامات سے گزرنا ناممکن ہوگیاہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ کوئی متبادل حل نکالے تاکہ بیماریاں نہ پھوٹ پائیں۔ معزز شہری ارشاد احمد نے بتایا کہ صفائی کرمچاریوں کے مطالبات بھی حقیقی ہیں اور انھیں جلداز جلد پورا کیا جانا چائیے تاکہ عام عوام کو اسکا خمیازہ نہ بھگتنا پڑے۔