صدر ہسپتال میں زہنی امراض پر سمینار منعقد

سرینگر //صدر اسپتال میں قائم شعبہ ذہنی امراض کے کلنکل سائیکولاجی کی جانب سے سنیچر کو کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ میں مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں سے آئے طالب علموں کو قوت یاداشت سے محروم مریضوں کے ملاحظوں کے مختلف طریقوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ ورکشاپ کا افتتاحی جی ایم سی سرینگر کی پرنسپل ڈاکٹر سامیہ رشید نے کیا جبکہ اس موقعے پر شعبہ ذہنی امراض کے سربراہ ڈاکٹر محمد مقبول بٹ ، ڈاکٹر اعجاز احمد خان ، ڈاکٹر صداقت اور دیگر ڈاکٹربھی موجود تھے۔ اس موقعہ ڈاکٹر سامیہ رشید نے کہا کہ اُمید ہے کہ یہ ورکشاپ کیلنیکل سائکولاجی کے طالب علموں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ ورکشاب میں شعبہ ذہنی امراض کے سربراہ ڈاکٹر محمد مقبول بٹ نے بھی طلاب کو قوت یاداشت سے محروم مریضوں کاملاحظہ کرنے کے مختلف طریقے بتائے ۔