لکھنؤ// صدر رام ناتھ کووند نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ گورنر رام نائک اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ چارباغ واقع میموریل اپُوَن واٹیکاپہنچ کر مسٹر کووند نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے پر عقیدت کے پھول چڑھائے ۔تھوڑی دیر مجسمہ کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑا رہنے کے بعد انہوں نے مسٹر نائک اور مسٹر یوگی سے بات چیت کی۔ صدر بننے کے بعد پہلی بار اتر پردیش آئے مسٹر کووند نے کل اپنے دورے کے پہلے دن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے استھی کلش پر گلہائے عقیدت پیش کیا تھا۔ دورے کے دوسرے اور آخری دن مسٹر کووند آج راج بھون میں کچھ لوگوں سے ملاقات کرنے کے بعد اپنے آبائی ضلع کانپور جائیں گے ۔ وہ وہاں صفائی مہم کی شروعات کریں گے ۔ شام کو لکھنؤ آکر اموسی ہوائی اڈے سے دہلیکے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔