سری نگر// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو 76 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت مند زندگی اور عمر درازی کے لئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ موصوف صدر جمہوریہ کا نظریہ، دانشمندی،سادگی اور قوم کے لئے خدمت کا جذبہ ہم سب کے لئے باعث حوصلہ ہے ۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہیں۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا،’’عزت مآب صدر جمہوریہ ہند شری رام ناتھ کووند کو سالگرہ کے موقع پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ان کا نظریہ، دانشمندی، سادگی اور قوم کے لئے خدمت کا جذبہ ہم سب کے لئے باعث حوصلہ ہے ۔ ان کی صحت مند زندگی اور عمر درازی کے لئے دست بدعا ہوں‘‘۔ رام ناتھ کووند اتر پردیش کے ضلع کانپور کے پاروکھ گاؤں میں یکم اکتوبر1945 کو پیدا ہوئے ۔ انہوں نے 25 جولائی 2017 کو ملک کے 14ویں صدر جمہوریہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔آپ اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ملک کے پہلے صدر جمہوریہ ہیں۔
صدر جمہوریہ کو سالگرہ پر منوج سنہا کی مبارکباد
