صدر اور وزیراعظم سمیت متعدد سیاسی لیڈروں نے گاندھی اور شاستری کو خراج

نئی دہلی// صدر رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم نریندر مودی ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت کئی مرکزی وزراء اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے لیڈروں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر کووند نے ٹویٹ کیا ‘‘گاندھی جینتی کے دن باپو کو خراج عقیدت۔ یہ دن ہمارے لیے گاندھی جی کی جدوجہد اور قربانی کو یاد کرنے کا موقع ہے ۔ مودی نے ہفتہ کو یہاں راج گھاٹ باپو کی سمادھی کا بھی دورہ کیا اور گلہائے ت عقیدت نذر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وہاں کل مذہبی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ اس کے بعد انہوں نے وجے گھاٹ پہنچ کر سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔سونیا گاندھی نے بابائے قوم کی 152 ویں سالگرہ کے موقع پر ہفتہ کی صبح راج گھاٹ میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد سونیا گاندھی وجئے گھاٹ پہنچیں اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی سمادھی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔