صداقت پر مبنی سیاست پر اعتماد

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے ضلع ترقیاتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر شمولیت کرنے پر جموں وکشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جمہوری عمل پر اپنا بھروسہ جتایا۔انہوں نے اپنی پارٹی اُمیدواروں کو جتانے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جموں وکشمیر میں اپنی پارٹی کے 12ڈی ڈی سی اُمیداروں اور اِس کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدواروں کو جتانے پر عوام کا شکریہ ادکیا اور یقین دلایاکہ پارٹی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے انتھک محنت کرے گی اور ہرفورم کے ذریعے آنے والے وقت میں اُ ن کی مدد کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ ’’جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں ہمارے اُمیدواروں کے حق میں بھاری ووٹ دینے پر میں لوگوں کا احسان مند اور مقروض ہوں جنہوں نے اپنی پارٹی پر اعتماد ظاہر کیا‘‘۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ خاص کر ضلع سرینگر کے لوگ بہت زیادہ تعریف کے مستحق ہیںجنہوں نے ڈی ڈی سی اور میونسپل انتخابات میں اپنی پارٹی کے چار اُمیدواروں کو کامیاب کیا۔ انہوں نے کہا’’سرینگر میونسپل کارپوریشن کا میئر دینے کے بعد ضلع سرینگر نے ہمیں تین اُمیدوار اور اپنی پارٹی حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار دیئے۔ انہوں نے لوگوں کے معیار ِ حیات کو بہتر بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔