نئی دہلی/صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 17 جولائی کو صدارتی انتخابات ہوں گے اور 20 جولائی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 جون مقرر کی گئی ہے۔ صدارتی انتخابات کیلئے مقررہ کیلنڈر کے مطابق ملک کے پہلے شہری کا انتخابات 25 جولائی 2017 تک کر لیا جانا تھا۔طے روایت کے مطابق صدارتی انتخابات کے کنوینر لوک سبھا سکریٹریٹ کو بنایا گیا ہے۔ پچھلی مرتبہ یہ ذمہ داری راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے ادا کی تھی۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل صدارتی انتخابات کے لئے ریٹرننگ افسر ہوں گے۔ صدارتی انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی سفارش کے بعد صدارتی انتخابات کے لئے سیل بنایا گیا ہے۔
صدارتی انتخابات کیلئے تاریخوں کا اعلان
