سرینگر//ڈویژنل کمشنر کشمیر، پانڈورنگ کے پولے نے، آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا اسکیم کے تحت گولڈن کارڈ کے لیے اہل آبادی کے اندراج کی شرح پر زور دیا ہے۔صحت سکیم کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے، صوبائی کمشنروںنے تمام ڈپٹی کمشنروں کو 31 مارچ 2022 تک پوری آبادی کا اندراج مکمل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے انہیں رجسٹریشن کیمپ لگانے اور مقررہ وقت میں ہدف حاصل کرنے کے لیے ہر گھر تک پہنچنے نیزبلاک ڈیولپمنٹ دفاتر اور تحصیل دفاتر میں ایک مقررہ وقت میں پوری آبادی کو کور کرنے کے لیے بڑی انرولمنٹ مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی کمشنر کوگزشتہ ماہ کے دوران رجسٹریشن، یومیہ ہدف، 31 مارچ تک ہدف حاصل کرنے کے لیے ایکشن پلان کے بارے میں بتایا گیا۔صوبائی کمشنر نے ڈپٹی کمشنروں اور ڈی ڈی اوزکو ہدایت دی کہ وہ آیوشمان بھارت صحت کے تحت تمام ملازمین کے گولڈن کارڈ کے لیے فروری 2022 کے آخر تک رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر انہوں نے سرکاری ملازمین سے تین ہفتوں میں آیوشمان بھارت گولڈن کارڈ حاصل کرنے کی بھی اپیل کی اور انہیں یقین دلایا کہ یہ طبی معاوضے سے بہتر ہے۔