صحت و محفوظ خوراک پر ڈگری کالج کشتواڑ میں بیداری پروگرام منعقد

کشتواڑ//گائیڈنس و کیرئیر کاؤنسلنگ سیل ڈگری کالج کشتواڑ نے پرنسپل پروفیسر انیرودھ شرما کی سرپرستی میں صحت اور محفوظ خوراک پر  ڈگری کالج کشتواڑ میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام کے کنوینر پروفیسر ایم ایم مٹو نے اس موقعہ پر اچھی صحت اور محفوظ خوراک کے تعلق کے بارے میں بات کی۔انہوں نے طلباء کو صحت مند زندگی کی اہمیت کے بارے میں ترغیب دینے کے لیے ایک کہانی بھی شیئر کی۔سجاد حسین گگرو، فوڈ سیفٹی آفیسر کشتواڑ نے محفوظ خوراک کے مختلف پیرامیٹرز کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔انہوں نے غلط برانڈ والی اشیاء، ذیلی معیاری اشیاء اور غیر محفوظ اشیاء سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خوراک میں ملاوٹ کی روک تھام ایکٹ اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں کالج کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے ایف ایس او کشتواڑ کے ساتھ بات چیت کی۔ اختتام میں پرنسپل نے اس پروگرام کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کی تعریف کی اور طلبہ کی فعال شرکت کو سراہا۔ پروفیسر شرما نے نامیاتی کھانوں کی بڑھتی ہوئی پیداوار اور استعمال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے اس طرح کے مزید پروگراموں پر زور دیا تاکہ معاشرے کی بہتری کے لیے عام لوگوں میں بڑے پیمانے پر بیداری کی جاسکے۔