جموں //صارفین کے عالمی دن کی مناسبت سے ’کنزیومر پروٹکیشن آرگنائزیشن ‘کی طرف سے پریس کلب جموں میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران صارفین کے حقوق اور ان کو قانون کے تحت فراہم کئے گئے تحفظ پر مقررین نے تفصیلی روشنی ڈالی ۔ آرگنائزیشن کی جانب سے یوم صارفین کے موقعہ پر ہر برس پروگرام کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا اصل مقصد صارفین کوان کے حقوق کے بارے میں بیدار کرنا ہے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ’کنزیومر پروٹکیشن آرگنائزیشن‘نے 2005میں سٹیٹ کنز یومر کونسل میں ایک قرار داد پیش کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا جس کے تحت تعلیمی اداروں میں طلباء کو صارفین کے حقوق کے بارے میں بیدار کرنے کیلئے تقریبات کیلئے سفارشات پیش کی گئی تھی ۔