سرینگر//حال ہی میں فوڈ سیفٹی محکمہ کی طرف سے کشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپوں کے دوران نقلی سرسوں کا تیل پکڑا گیا تھا۔اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔جعلی سرسوں کے تیل کو ضبط کرنے پر تیز رفتار کارروائی پر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوری آئل ملز لمیٹڈ کے زونل ہیڈ وشال گرگ نے کہا’’ہم اپنے تمام صارفین اور کاروباری ساتھیوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ انکی کمپنی کا تیل مستند ہے‘‘۔ انہوں نے کہا’’ پی مارک سرسوں کا تیل ہمارے برانڈ کے تمام مجاز ڈیلروں اور رٹیلروں کے پاس دستیاب ہے۔ کسی بھی شک کی صورت میں ہم سے ان نمبرات 7006941356، 9906874514 اور 8899129144پر رابطہ کریں‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی مارک مسٹرڈ آئل ایک ایسا برانڈ ہے جس پر کشمیر کے صارفین کئی نسلوں سے بھروسہ کرتے ہیں۔