بیجنگ// چین میں صدر کے عہدے کے لیے مدت کو ختم کرنے سے متعلق قانون سازی آج متوقع ہے جس کے بعد موجودہ صدر شی جن پنگ کی تاحیات صدر بننے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق چین میں 1990 سے صدارت کے عہدہ کے لیے مدت کا تعین کیا گیا تھا تاہم موجودہ صدر شی جی پنگ کی مقبولیت اور جانشین تجویز نہ کرنے کے باعث یہ خیال تقویت پکڑتا جا رہا تھا کہ شی جی پنگ کی معیاد صدرات میں اضافے کے لیے غور کیا جارہا ہے جبکہ صدر شی جی پنگ نے پارٹی روایات کے برعکس اکتوبر میں کمیونسٹ پارٹی کانگریس میں اپنے جانشین کا اعلان بھی نہیں کیا تھا۔ چین کے موجودہ صدر 2012 سے صدارت کے عہدے پر براجمان ہیں اور پارٹی روایات کے مطابق ان کی مدت صدارت 2023 میں ختم ہونے جا رہی ہے جس کے لیے انہیں اپنے جانشین کا اعلان بھی کرنا تھا لیکن عوامی دباؤ کے باعث وہ ایسا نہیں کرسکے تھے ۔ موجودہ صدر کی مدت میں اضافے کے لیے چین کے آئین ساز ادارے نیشنل پیپلز کانگریس کے 2980 ارکان رائے دہی میں حصہ لے رہے ہیں۔یو این آئی