شیو سینا نے جموں کیلئے علیحدہ ریاست کا وعدہ کیا

جموں//جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ سے شیو سینا (بالا صاحب ٹھاکرے )کے امیدوار منیش ساہنی نے پارٹی صد رڈمپی کوہلی اور اودہمپور۔ کٹھوعہ ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے امید وار میناکشی نے پہلی نوراترا کے موقعہ پر چھڑی مبارک کو روانہ کیا۔چھڑی ہر سال پارٹی کے سانبہ  ضلع کے صدررمیش گپتا ہر سال نکالتے ہیں۔رواں سال میں بھی سینکڑوں شردھالووں نے چھڑی میں حصہ لیا ،جو سانبہ کے اہم بازاروں سے ہوتے ہوئے چیچی ماتا میں اختتام پذیر ہوئی۔ساہنی نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے شہیدوں کو زبر دست خراج عقیدت ادا کیا اور کہا کہ اگر شیو سینا بر سر اقتدار آگئی تو وہ جموں کو ایک الگ ریاست کا درجہ دے گی۔ اس موقعہ پر مقررین نے روہنگیائون کے مدعے کو اچھالا ۔ساہنی نے فنڈز کایکساں تقسیم اور ملازمت کے سیکٹر میں بھی یکساں حصہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔رومیش گپتا، ہرش گپتا، اشونی، راجن گپتا،یشپال کھجوریہ، راج سنگھ ،پون سنگھ ، راجو سلاریہ، بلونت سنگھ ،سکندر سنگھ ، پنکج ساہنی، اکشت تلوار اور متعدد سینئر لیڈروں نے بھی ریلی میں شرکت کی۔