جموں //مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی ممبر شپ انچارج شیو راج سنگھ چوہان کل یعنی 27جولائی کو کشمیر کا دورہ کررہے ہیں ۔سابق ریاستی نائب وزیر اعلیٰ کویندرگپتا نے بتایاکہ پارٹی قیادت نے شیو راج چوہان کوملک بھر میں ممبر شپ کے انچارج ہونے کے ناطے27جولائی کو کشمیر کادورہ کرنے کاکہاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ پارٹی کے سینئر لیڈر اشوک کول پہلے سے ہی کشمیر میں ہی موجود ہیں اور چوہان کی موجودگی میں کئی سینئر لیڈر پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔بھاجپا کے ذرائع نے بتایاکہ وادی میں پارٹی کی ممبر شپ 80ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور کچھ اہم لیڈران پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔پارٹی کے ایک لیڈر نے بتایاکہ انہیں یقین ہے کہ 27جولائی کو بڑی تعداد میں کارکنان بھاجپا میں شمولیت کریں گے اور کئی سیاسی جماعتوں کے سینئر لیڈران بھی پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔