میلبورن//عظیم آسٹریلیائی کرکٹر شین وارن کی اتوار کو یہاں آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ اس دوران وارن کے تین بچے جیکسن، بروک اور سمر، والدین کیتھ اور بریگیٹ کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ، محبان کرکٹ اور ان کے بہت سے قریبی دوست اور کرکٹ شخصیات بھی موجود تھیں۔ آخری رسومات میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کے ساتھ سابق آسٹریلیائی ٹیسٹ کپتان مارک ٹیلر، ایلن بارڈر اور مائیکل کلارک نے شرکت کی۔ عظیم باؤلرز مرو ہیوز اور گلین میک گرا اور وارن کے ساتھ طویل عرصے تک کھیلنے والے مارک وا اور ایان ہیلی بھی موجود تھے۔ آنجہانی وارن کے قریبی دوست ایڈی میک گائیر نے وارن کی یاد میں چند الفاظ کہے۔ یہ تقریب موربین میں ہوئی۔ درحقیقت سینٹ کِلڈا فٹ بال کلب کے ساتھ وارن کے گہرے تعلقات تھے، اس لیے ان کے لیے ایک خراج عقیدت پروگرام کا انعقادبھی کیا گیا۔ مہمانوں کو سینٹ کِلڈا اسکارف پہن کر آنے کو کہا گیا تھااوران میں سے ایک جوڑااسکارف کووارن کے تابوت میں بھی لپیٹاگیا اور پھر 1970 کی دہائی کے بل میڈلے اور جینیفر وارن کے ہٹ البم ٹائم آف مائی لائف کی دھن پر ان کے تابوت کومیدان کے چاروں جانب گھمایاگیا۔ لیپ ا?ف ا?نر کے فوراً بعد ایک شیمپین ٹوسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس درمیان میک گائیر نے تعزیتی اجلاس میں موجود ہر شخص سے بلند آواز میں نعرہ لگانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ’’وارنی کے لئے، وہ حیرت انگیز تھا۔ اس کے بعد ٹینا ٹرنر کا ترانہ اور پھر تالیوں کی گڑگڑاہٹ کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
شین وارن کی آخری رسومات میلبورن میں اداکی گئیں
