نئی دہلی// دہلی کی پٹیالہ ہاوس عدالت نے شیلجا دویدی قتل کے ملزم نکھل ہانڈا کو جمعہ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ہانڈا کی چار دن کی پولیس حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔عدالت نے اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔میجر ہانڈا پر اپنے ہی فوجی افسر دوست میجر امت دویدی کی بیوی کے قتل کا الزام ہے۔ہانڈا پر الزام ہے کہ اس نے 23 جون کو پہلے شیلجا پرچاقو سے حملہ کیا اور بعد میں اس پر کار چڑھا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شیلجا پر ہانڈا شادی کرنے کا دباو ڈال رہا تھا ، لیکن وہ اس کے لئے تیار نہیں ہوئی۔ لہذا ہانڈا نے شیلجا کا قتل کردیا۔