سوپور+اننت ناگ// مٹن اننت ناگ میں ایک دلدوز واقعہ میں گاڑی سے شیشے کی چادریں اتارنے کے دوران انکی زد میں آیا اور شدید ہونے کے بعد دم توڑ بیٹھا۔یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر پیش آیا۔ 60سالہ غلام قادر ولد محمد جمال نامی مزدور، گاڑی سے شیشہ اُتارنے والے دیگر مزدوروں کیساتھ کام کررہا تھا جس کے دوران شیشے کی چادریں ٹوٹ کر اس پر گر گئیں جس کی وجہ سے وہ گاڑی سے گر گیا اور شدید چوٹیں لگنے کی وجہ سے دم توڑ بیٹھا۔ادھر کولگام کے کوثربل دمحال ہانجی پورہ میں جمعرات کی سہ پہر 17 سالہ اسکوٹی سوار ٹرک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ٹرک زیر نمبر JK05E- 5457 جو یاسین حکیم ولد غلام احمد ساکن زونی مر سرینگر چلا رہا تھا، نے کوثربل میں17سالہ برہان رشید ولد عبدالرشید ٹھوکر ساکن ڈی ایچ پورہ، کولگام کی اسکوٹی زیرنمبرJK18C-3955کو ٹکر ماری۔ اسکوٹی سوار کو شدید زخم آئے،اور اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ادھر سڑک حادثے میں زخمی ہونے بانڈی پورہ کا موٹر سائیکل سوار دم توڑ گیا۔ شبیر احمد صوفی ولد حبیب اللہ صوفی ساکن آیت مولہ بانڈی پورہ ، وار پورہ سوپور میں گزشتہ پیر کوایک کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے فوری طور پر ایس ڈی ایچ سوپور لے جایا گیا جہاں سے اسے سکمزمنتقل کیا گیاتاہم وہ جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔