شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میںانڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ | سی کے آر لائنزاوراین کے آرچارجرس فاتح | شرجیدعباس نے سینچری بنائی،مومن نے5وکٹ لئے

سرینگر//شیرکشمیرکرکٹ اسٹیڈیم میں 19سال سے کم عمرکی سطح کی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تحت دومیچ سی کے آرلائنزاورسی کے آرٹائیگرزاوراین کے آرچارجرس اور ایس کے آر ۔بی کے درمیان کھیلے گئے۔پہلے میچ میں سی کے آرلائنزنے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کافیصلہ کیا۔شرجید عباس کے 100رن بنانے کیساتھ ٹیم نے20اورزمیں188رن کااسکور کیا۔اس کے جواب میں سی کے آرٹائیگرس نے چودہ اورزمیں101رن بنائے ۔اس طرح یہ میچ سی کے آرلائنز نے یہ میچ87رنوں سے جیت لیا۔دوسرے مقابلے میں این کے آرچارجرس نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کی اورسات وکٹو ں کے نقصان پر175رن بنائے۔اس کے جواب میںایس کے آر۔بی نے14.1اورزمیں صرف68رن اسکور کئے اور اسطرح یہ مقابلہ این کے آر چارجرس نے 108رن سے جیت لیا۔ شرجیدعباس کوسی کے آرلائنز کیلئے ایک سورن بنانے اور مومن کواین کے آرچارجرس کیلئے پانچ وکٹ لینے کیلئے ان مقابلوں کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔