شیخ پورہ بڈگام میں سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

بڈگام// بڈگام میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے خود کشی کرلی۔ شیخ پورہ میں قائم 79  بٹالین سی آر پی ایف کیمپ میںتعینات ایک اہلکار نے خود پر گولی چلاکر اپنی جان لے لی۔ یہ واقعہ جمعرات علیٰ لصبح پیش آیا۔ امر جیوتی ساکن کیرالہ نامی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی جس سے وہ خون میں لت پت ہوگیا اگرچہ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرکے اسے  کیمپ کے سپرد کردیا گیا۔